علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے جاری

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے جاری ہیں۔ان میں8مختلف شعبوں کے تحت پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز بھی شامل ہیں جن میں کمپوٹر سائنس ٹیفل، ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ¾ پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ،کرائمنالوجی، ارلی چائلڈ ایجوکیشن، ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ اور ماس کمیونیکیشن شامل ہیں۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2018ءکے داخلوں میں 10مختلف شعبوںمیں 6ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورسسز بھی پیش کئے گئے ہیں جن میں اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس(، عربی بول چال، لغت القرآن، فرنچ آن لائن ، ٹیکنیکل کورسسز ، سرٹیفیکیٹ ان لائبریرین شپ ، شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز ، زرعی کورسسز ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کورسسز )اوپن ٹیک پروگرام(اور انڈسٹریل ٹریننگ پروگرام )دورانیہ ایک ماہ( شامل ہیں۔ ایڈوانسڈ انڈسٹریل ٹریننگ ان آٹو میشن اینڈ پراسس کنٹرول ، انجنئیرز، ٹیکنالوجسٹ ، ڈپلومہ ہولڈرز ، ایف اے /ایف ایس سی اور اسکلڈ پرسنز کے لئے ہے۔تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق اوپن یونیورسٹی کو پروفیشنل اپ گریڈیشن اور لرننگ کا ایک معیاری اور ماڈل ادارہ بنانے کا مشن ہے اور اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جس نے ہر عمر کے لوگوں کو ان کے رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر پیشہ وارانہ مہارتوںمیں اضافے کے لئے مختلف پروفیشل ڈویلپمنٹ کے کورسسزشروع کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کو بہت جلد پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک معیاری ادارے کی شناخت حاصل ہوجائے گی

Comments
Loading...