Official Web

یکم اگست سے فیس بک بزنس پیج سے کچھ معلوماتی سیکشنز ہٹا دیے جائیں گے

فیس بک نئی بزنس پیج اپ ڈیٹ کے مطابق بزنس پیجز پر اس پیج کے کچھ معلوماتی سیکشنز  کو ہٹا دیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے بعد پیج ایڈمنز کو ان فیلڈز کو دوسرے سیکشنز کے ساتھ ضم کرنے کا کہا جائے گا۔

اس کی وجہ یہ سمجھی جا رہی ہے کہ یہ والی فیلڈز زیادہ تر پڑھی ہی نہیں جاتیں اس لیے بزنس پیچ لسٹنگ کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ان سیکشنز کو ہٹایا جا رہا ہے۔

یکم اگست سے یہ بزنس پیچ سے یہ والے سیکشن ہٹا دیے جائیں گے۔ فوٹو کریڈٹ : سوشل میڈیا ڈاٹ کام

فیس بک پر ڈالے گئے تمام ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔فیس بک اپنے یوزرز سے حاصل شدہ ڈیٹا میں سے غیر ضروری معلومات کو کم کرنا چاہتی ہے۔

اس طرح سے بزنس پیجز کی ٹریکنگ اور ٹارگٹنگ میں آسانی رہے گی اور اس سے جڑے تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی جا سکے گی۔

زیادہ تر یوزرز کی جانب سے بھی ان سیکشنز کو غیر ضروری قرار دیا جاتا ہے، تبدیل شدہ سیکشنز یکم اگست سے نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

Comments
Loading...