خیبر پختونخوا حکومت کا بی ایس پروگرام کو صوبے کے تمام کالجوں تک توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) خیبر پختونخوا حکومت نے بی ایس پروگرام کو صوبے کے تمام کالجوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے پی کے اعلیٰ تعلیمی محکمہ کے ترجمان کے مطا بق بی ایس پروگرام میں توسیع کے بعد مزید کلاس رومز اور اساتذہ کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کالجوں میں اس پروگرام کےلئے درکار ضروری سہولتوں اوربنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے تقریباً 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ صوبے کے تمام کالجوں میں جاری دو سالہ بی اے اور بی ایس سی کے روایتی پروگرام رواں سال کے آخر تک ختم کردئے جائیں گے۔

Comments
Loading...