ڈینگی سے بچا¶ کےلئے گلی محلوں میں صاف پانی اکھٹا نہ ہونے دیا جائے۔ صاف پانی والے برتن ڈھانپ کر رکھے جائیں۔

ہری پور ۔ 04 مارچ (اے پی پی) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی میںڈینگی سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تشخیص اور علاج کے حوالہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زوار حسین کی زیر صدار ت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں یونین کونسلوںکے ناظمین و سیکرٹریز،اساتذہ اور خطیب حضرات نے بھی شرکت کی۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی کے میڈیکل سپرنٹنڈنت ڈاکٹر زوار حسین نے ڈینگی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گھروں اور اپنے گلی محلوں میں صاف پانی کو اکھٹا نہ ہونے دیا جائے۔ گھر میں موجود صاف پانی والے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں ۔ کھانے پینے کے بعد جمع کوڑا کرکٹ کو جتنا جلدی ممکن ہو جلادیاجائے۔ہفتہ میں دو سے تین بار گھر ،دفاتر اور دوکانوں میں صفائی کر کے مچھرمار ادویات کا اسپرے کریں۔ مچھروں کے کاٹنے سے بچاﺅ کے لیے کوائل ،میٹ مچھر بھگاﺅ لوشن اور مچھر دانی کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے پرانے ٹائروں کو مناسب طریقے سے رکھیں تاکہ ان میں بارش کا پانی جمع نہ ہو ۔مریض کو اگر شدید بخار،جسم میں شدید درد ،جسم میں دھبوں کا نمودار ہونا آنکھوں کے پیچھے درد ہو نا بھوک نہ لگنا پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد کا ہو نا،پیٹ میں دردہونا ،رنگت پیلی ہو جانا جیسی علامات ہوں اور سانس لینا دشوار ہو تو فوراً مریض کو قریبی ہسپتال پہنچایا جائے تاکہ مریض کا جلد از جلد علاج ممکن ہو سکے ۔ڈینگی سے بچاﺅ ہی بہترین علاج ہے ۔

Comments
Loading...