Official Web

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبرکوسماعت کے لیے مقرر

سلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبرکوسماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی 18 ستمبر کے لیے مقررکی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترسماعت کریں گے۔ رجسٹرارآفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقررکیں۔
واضح رہے کہ العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے جب کہ ویڈیو اسکینڈل کے تناظرمیں نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کے لیے دوماہ انتظار کرنا ہوگا۔

Comments
Loading...