Official Web

ایم کیوایم پاکستان کا سینیٹ میں صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان

راچی: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور وفکر کیا گیا اور تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف کسی بھی تحریک عدم اعتماد کاحصہ نہیں بنا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کوناکام بنائیں گے، وزیراعظم

رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف کسی تحریک اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے اور تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھاری اکثریت سے منتخب یافتہ چیئرمین ہیں، ہم نے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے اتحا دشہری سندھ کی ترقی کیلئے ہے۔

Comments
Loading...