Official Web

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 10 مزدور پھنس گئے

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 مزدور پھنس گئے۔ متعلقہ حکام نے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

لیویز کے مطابق مائنگ ایریا ڈیگاری میں کوئلہ کان ہونے والے حادثے میں اب تک 10 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ محکمہ معدنیات کے حکام اور لیویز کاعملہ موقع پر موجود ہے اور مزدوروں کو نکالنے کے لئے امداد ی کارروائیاں جاری ہیں تاہم کان میں گیس بھرنے کے سبب ان تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی، کوئلہ کان میں حادثہ گذشتہ روزرات پیش آیا تھا۔

Comments
Loading...