Official Web

حریم فاروق نے فلموں کی کوالٹی کو کامیابی کی وجہ قراردے دیا

کراچی:  اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر 3 فلمیں ریلیز ہوں یا اس سے زیادہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، ہر فلم اپنی کوالٹی کی وجہ سے کامیابی حاصل کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملکی سینما اور فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ دوسری جانب فلم "ہیر مان جا” کے ہدایتکار اظفر جعفری نے کہا ہے کہ شائقین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کی پذیرائی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔

فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، اس کی کاسٹ میں حریم فاروق کے علاوہ علی رحمن خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں، فلم عیدالضحیٰ پر ریلیز ہو گی۔

Comments
Loading...