Official Web

دنیا کا مختصر ترین لیپ ٹاپ، جس میں آپ گیم بھی کھیل سکتے ہیں

واشنگٹن: 

امریکا کے آئی ٹی انجنیئر پال کلینگر نے صرف 7 دنوں میں دنیا کا مختصر ترین لیپ ٹاپ(تھنک پیڈ) بنایا ہے جس کی اسکرین کا سائز محض ایک انچ ہے۔

پال کلینگر کے بنائے ہوئے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 0.96 سینٹی میٹر ہے اور اسے بنانے میں صرف 85 ڈالرز(پاکستانی 13 ہزار 561 روپے) خرچ ہوئے۔ پال نے اس لیپ ٹاپ کو ’’تھنک ٹینی‘‘ کانام دیا ہے اور یہ لیپ ٹاپ آئی بی ایم تھنک پیڈ کا مختصر ورژن ہے۔

دنیا کے اس مختصر ترین لیپ ٹاپ میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوئی ہے جسے چارج بھی کیا جاسکتاہے۔ اس چھوٹے سے لیپ ٹاپ میں تھنک پیڈ کی طرح لال رنگ کا ٹریک پوائنٹ کرسر کنٹرولر بھی دیا گیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صارفین گیم بھی کھیل سکتے ہیں۔ اس میں ٹیٹرس، لیونار، لینڈر، اسنیک اور کچھ کلاسک کارڈ گیم کھیلے جاسکتے ہیں۔

’تھنک ٹینی‘ کا سات لائن کی بورڈ 3 ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے اور اس میں 14 پن اے ٹی ٹینی 1614 مائیکروکنٹرولر (20 میگا ہرٹز) ہے جو ایک چھوٹے  128×64 پکسل اولیڈ ڈسپلے سے جڑاہے۔

Comments
Loading...