آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن و استحکام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ 

کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشنز اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں ملنے والی کامیابیوں کو ملک میں دیرپا امن و استحکام تک پہنچانے کےعزم کا اعائدہ کیا گیا۔

Comments
Loading...