
18ارب کی گیس چوری کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے لیے اوگرا پر دباؤ
سلام آباد:
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) پر 18ارب کی گیس چوری کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کیلیے گیس کمپنیوں کا دباؤ بڑھ گیاہے۔
اوگراکے ایک سینئر افسرنے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ ایک کنسلٹنٹ کی تحقیق کے مطابق مالی سال2012-13سے2016-17تک گیس کمپنیوں کے سالانہ اکاؤنٹس میں گیس چوری سے 7.6فیصد مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گیس کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ گیس چوری کا نقصان بل دینے والے صارفین سے پورا کیا جائے۔