Official Web

آل راؤنڈر عماد وسیم کا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے صاف انکار

کراچی:  پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے اور اگر مجھے ٹیم کی قیادت دی جاتی ہے تو اعتراض نہیں کیونکہ کبھی بھی چیلنجز سے پیچھے نہیں ہٹا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اگر وہ کپتان نہیں بھی بنائے جاتے تو ٹیم کا رکن رہنا بھی اعزاز کی بات ہے۔ میرے لئے پاکستان کیلئے کھیلنا اہم ہے، چاہے ٹیم کی قیادت کوئی بھی کرے۔ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے جانے کا افسوس ہے لیکن یہ پی سی بی کا فیصلہ تھا۔

عماد وسیم نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ انجری مسائل کے سبب پانچ روزہ مقابلوں کے بجائے محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ سمجھتا ہوں کہ میں پورا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتا البتہ کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ عرصے تک محدود اوورز کی کرکٹ کھیل کر پاکستان کی خدمت کر سکوں۔

Comments
Loading...