
بیوی نہیں بیٹی میرے کام کی بڑی نقاد ہے :اجے دیوگن
نیسیا کی تنقید بہت سخت ہوتی ہے ، کام میں کوئی کوتاہی ہو تو وہ مجھے معاف نہیں کرتی :بالی ووڈ اداکار
ممبئی : بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نیسیا ان کے کام پر بہت تنقید کرتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے کہا میری بیوی کاجول میرے کام پر تنقید نہیں کرتی بلکہ میری بیٹی نیسیا بہت تنقید کرتی ہے۔
نیسیا میری سخت ترین تنقید نگار ہے اور وہ مجھے نہیں چھوڑتی۔ انہوں نے کہا میں خوش قسمت ہوں کہ میں مضبوط خواتین کے درمیان ہوں جن میں میری والدہ، 2 بہنیں، بیوی کاجول اور مضبوط ذہن کی میری بیٹی شامل ہے۔