Official Web

حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب ملک کی پرُتکلف دعوت

دبئی: 

قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس اسٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔

دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں اسٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔ شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا نکاح کے بعد خوشی میں رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب کرکٹر حسن علی کی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

Comments
Loading...