فیس بک نے جنسی تصاویر سے متعلق سروے کو غلطی قرار دیدیا

کیلی فورنیا: فیس بک نے صارفین سے بچوں کی جنسی تصاویر سے متعلق سروے کرنے پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے صارفین سے ایک سروے میں پوچھا کہ کیا ایک بالغ شخص کو 14 سال کی لڑکی یا لڑکے سے اس کی جنسی تصاویر مانگنے کی اجازت دینی چاہیے  یا نہیں؟ اس حوالے سے کئی  آپشنز دیے گئے تھے۔

سماجی حلقوں اور صارفین کی جانب سے اس طرح کے سروے پر شدید ردعمل آنے پر فیس بک نے سروے ہٹاتے ہوئے اسے غلطی قرار دے دیا۔ فیس بک کے نائب صدر گوئے روزن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ  یہ سروے ایک غلطی  ہے اس طرح کا اقدام کسی آن لائن پلیٹ فارم کے لیے قابلِ قبول نہیں، ہمارے سروے کرانے کا مقصد صرف یہ جاننا تھا کہ فیس بک کمیونٹی ہماری مروجہ پالیسیوں کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے تاہم سروے میں جنسی تصاویر کا سوال شامل ہونا  قطعی طور پر قابل  قبول نہیں۔

Comments
Loading...