
فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیروم کزن کے نام
فرانسیسی سائیکلسٹ نے ریس کے آخری لمحات میں برتری حاصل کرتے ہوئے پانچویں مرحلے کی کامیابی کو یقینی بنایا
فرانس :فرانسیسی سائیکلسٹ جیروم کزن نے فرانس نیس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ جیروم کزن نے جرمن سائیکلسٹ نیلس پولٹ پر آخری لمحات میں برتری حاصل کرتے ہوئے پانچویں مرحلے کی جیت اپنے نام کر لی
جبکہ دوسرے جرمن سائیکلسٹ لوٹو سوڈال تیسرے نمبر پر رہے۔ جیروم کزن ماؤنٹین بائیکنگ کے لیے بھی معروف ہیں۔ سپینس سائیکلسٹ لوئس سانچز کی مجموعی برتری برقرار ہے۔