فلم ”سیکرٹ سپر سٹار “ کی چین میں کامیابی پر بہت زیادہ خوشی ہے،عامر خان

بیجنگ ۔ 24 جنوری (اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ”سیکرٹ سپر سٹار “ کی چین میں کامیابی پر بہت زیادہ خوشی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے جو ان دنوں چین میں فلم ”سیکرٹ سپر سٹار “ کی تشہیر کے لئے موجود ہیں جو پہلے ہی ریلیز کے 5 روز میں مجموعی طور پر200 کروڑ سے زائد کما چکی ہے کہا ہے کہ فلم کی عکسبندی کے دوران کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ اسے کتنے لوگ دیکھیں گے، اگر آپ اپنے ہمسایوں اور گلیوں کی کہانی بتاتے ہیں شاید یہ چیز دنیا میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گی کیونکہ دنیا بھر کے مختلف حصوں کے لوگ مختلف لوگوں کی کہانیوں اور ثقافتوں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس پر میرا یقین ہے۔ اداکار عامر خان فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “ میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔

Comments
Loading...