Official Web

پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

نئی دلی: بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دے دی۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےدرخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جانا چاہتے ہیں لہذا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان نے بھارتی صدرکوفضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

Comments
Loading...