Official Web

آصف علی زرداری کی وکیل فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے وکیل کی ملاقات کی درخواست کی سماعت کی۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ پیر کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں، اس لیے کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد
جج محمد بشیر نے کہا کہ اس دن آپ نے دیکھا وکیل صاحب میرے ساتھ کتنی بدتمیزی کررہے تھے، جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کس وکیل نے بدتمیزی کی تھی۔

جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ جس دن ملاقات کاوقت مقررہے تب ہی ملاقات کریں، زیادہ مسئلہ ہے تو جائیں اوپر سے اجازت لے لیں۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

Comments
Loading...