Official Web

معدے کے امراض میں استعمال کی جانیوالی دوا سے کینسر ہونے کا انکشاف

معدے کے امراض میں استعمال ہونے والی رینٹڈین دوا میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ادارے ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ Ranitidine نامی دوا میں ممکنہ طور پر کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکل پایا گیا ہے ،اس سلسلے میں زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں میں خطرناک اجزا کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ دوا لینے والے مریض زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں کا استعمال جا ری رکھ سکتے ہیں اور جولوگ اپنی دوا تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

امریکی ہیلتھ ن مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments
Loading...