نواز الدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا الزام

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو اہلیہ انجلی صدیقی کی جاسوسی کے الزام پر پولیس نے بیان کے لیے طلب کر لیا۔

نواز الدین صدیقی ایک کے بعد ایک نئی مشکل میں پھنستے چلے جارہے ہیں اور متنازع کتاب کے بعد اب ان پر اپنی اہلیہ کی کال ڈیٹا ریکارڈ لینے کا الزام لگ گیا ہے۔

ممبئی پولیس نے فون کال ریکارڈ بیچنے والے گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو ہائی پروفائل لوگوں کا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ایک وکیل نے نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کی کال کا ڈیٹا حاصل کیا تھا جس کے بعد کرائم برانچ نے نواز الدین اور ان کے وکیل کو سمن جاری کیے اور تھانے آکر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا ہے۔

پولیس کے سمن جاری کرنے کے باوجود نواز الدین نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا تاہم انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نواز الدین نے کہا کہ گزشتہ شام کو بیٹی کے اسکول پروجیکٹ ہائیڈرو الیکٹرک پاور جنریٹر کی تیاری میں مدد کر رہا تھا اور صبح نمائش میں بھی گیا تھا جہاں میڈیا کی جانب سے کچھ بے بنیاد الزامات کے حوالے سے حیران ہوں۔

View image on TwitterView image on Twitter

Last evening, I was helping my daughter to prepare her school project Hydroelectric Power Generator & went to her school this morning for Project Exhibition.
To my surprise the media had questions about some random allegations on me

اداکار نے انجلی صدیقی سے کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کی تھی جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

Comments
Loading...