آئرلینڈ میں کبھی نہ ڈوبنے والی کشتی تیار

آئرلینڈ:  دنیا بھر میں ہر سال چھوٹی اور بڑی کشتیاں الٹنے سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اب اس مسئلے کے حل کیلئے آئرلینڈ کے ماہرین نے ایک ایسی کشتی تیارکی ہے جو الٹ بھی جا ئے تب بھی از خود سیدھی ہوجاتی ہے۔

تھنڈر چائلڈ نامی یہ کشتی آئرلینڈ کی ایک کمپنی سیف ہیون مرین نے ملکی بحریہ کیلئے تیار کی ہے ۔ یہ سمندری طغیانی اور مشکل حالات میں لوگوں کی تلاش، مدد اور انہیں بچانے کا کام کریگی ۔ تھنڈر چائلڈ کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ 10 افراد کو سنبھال کر سمندری تھپیڑوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ڈوبنا محال ہے اور الٹ جانے پر بھی یہ ازخود سیدھی ہوجاتی ہے۔

سیف ہیون مرین کے منیجنگ ڈائریکٹر فرینک کولسکی نے بتایا اس میں تین اہم عوامل شائع کئے گئے ہیں اول اس کا مرکز ثقل بہت کم ہے ، دوم اس کا کیبن پانی اندر آنے نہیں دیتا اور اس کشتی کی اچھال کی قوت بہت اچھی ہے مختصر یہ کہ کشتی ہر حالت میں اپنی اچھال کی قوت کو بلند رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بہت مشکل سے ہی ڈوبتی ہے۔

Comments
Loading...