قومی کرکٹر حارث سہیل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

سیالکوٹ( آن لائن )قو می کرکٹر حارث سہیل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے ہیں، وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی کھیلنے نیوزی لینڈ میں ہیں۔حارث سہیل کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی پیدائش امریکا کی شہر نیویارک کے اسپتال میں 3روز قبل ہوئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حارث دوسری بیٹی کے باپ بنے ہیں اور ان کی بیٹی کانام مائرہ حارث رکھاگیاہے۔

Comments
Loading...