آئی سی سی نے پرتھ سٹیڈیم کو تمام انٹرنیشنل فارمیٹس کی میزبانی کی منظوری دے دی

پرتھ ۔ 24 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے نئے تعمیر شدہ پرتھ سٹیڈیم کو تمام انٹرنیشنل فارمیٹس کے میچز کی میزبانی کرنے کی منظوری دے دی۔ 28 جنوری کو میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ اس سٹیڈیم پر پہلا بڑا ایونٹ ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے نئے تعمیر شدہ پرتھ سٹیڈیم کو تمام طرز کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔ سٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور اب یہ ویسٹرن آسٹریلیا کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہوگا۔ آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے بھی جائزے کے بعد سٹیڈیم کو ورلڈ کلاس قرار دیا ہے۔

Comments
Loading...