
کینگرو کپتان سٹیون سمتھ ٹوئٹر پر مذاق کا نشانہ بن گئے
میلبورن( (آن لائن)کینگرو کپتان سٹیون سمتھ اس وقت ٹوئٹر پر مذاق کا نشانہ بن گئے جب انہوں نے آسٹریلین اوپن کے دوران منگیتر کے ساتھ تصویر کسی اورخاتون کو ٹیگ کردی جس کا نام بھی ڈینی ولس تھا۔سٹیون سمتھ نے آسٹریلین اوپن کے میچز دیکھنے کے دوران راجر فیڈرر کے ساتھ بھی تصویر بنوائی لیکن منگیتر ڈینی ولس کے ساتھ سیلفی ان کی ہم نام کسی اور خاتون کو ٹیگ کردی جس پر ان کے مداحوں نے انہیں غلطی سے آگاہ کیا۔ ایک ٹوئٹر شائق نے لکھا کہ آپ کی ٹوئٹر فارم بھی کم و بیش ون ڈے میچز جیسی ہی ہے