
گاڈ فادرتو گیا، اب چھوٹے ڈان کے جانے کی باری ہے، عمران خان
گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گاڈ فادر گیا تو چھوٹا ڈان آگیا، گو نواز گو تو کیوں نکالا ہوگیا، اب شہباز شریف کی باری ہے،30سال سے یہ خاندان ملک کو لوٹ رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں جی ٹی ایس چوک پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کو قائد اعظمؒ کے بعد بڑا لیڈر قرار دیا ہے۔
شہبازشریف کو ذرا شرم نہیں آئی کہ کہاں قائداعظمؒ اور کہا یہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکو نواز شریف جو عوام کے تین سو ارب روپے چوری کرکے باہر لے گیا، 30سال سے یہ خاندان ملک کو لوٹ رہا ہے۔
یہ لوگ جائیں گے تو ملکی ادارے ٹھیک ہوں گے، گاڈ فادر یا چھوٹا ڈان دیکھ لیں تو رات کو نیند نہ آئے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے دشمن بھی ان کو صادق اور امین کہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سال 2018 کا الیکشن ملک کے نوجوانوں کیلئے ہے، ایک وقت آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی اور پاکستان بھارت کے غریب عوام کی مدد کرے گا۔