Official Web

واٹس ایپ نے صارفین کو نئے پرائیویسی کنٹرول سے بااختیار بنا دیا

کراچی: واٹس ایپ نے پرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی پرائیویسی سیٹنگ کے بعد صارفین کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے اور وہ اب اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ اب انھیں واٹس ایپ گروپ میں کون شامل کرسکتا ہے۔ اسے فعال بنانے کے لیے اپنی ایپ کی سیٹنگزمیں جائیں۔ وہاں سے اکاؤنٹ، پھر رازداری اور پھر گروپس کے سیکشن میں جائیں۔ وہاں تین آپشنز ایوری ون (ہر کوئی)، مائی کانٹیکٹس(میرے رابطے) یا مائی کنٹیکٹس ایکسپٹ (میرے رابطے ماسوائے) موجود ہیں۔

میرے رابطے کا مطلب ہے کہ آپ کی ایڈریس بک میں شامل کوئی بھی شخص آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے جبکہ میرے رابطے ماسوائے کے آپشن سے آپ کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے کہ آپ کی رابطہ لسٹ میں سے کون آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی صدف خان نے کہا، “لوگوں میں بالکل نئے انداز سے واٹس ایپ کے ذریعے جڑنے ، رابطے بڑھانے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی بڑھنے کے ساتھ اس بات کی اہمیت بڑھ رہی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی و حفاظت سے متعلق تشویش کو مزید سنجیدگی سے لیا جائے۔

Comments
Loading...