Official Web

حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں سات یمنی فوجی ہلاک

صنعاء:  یمن میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں ایک اعلیٰ افسر سمیت سات یمنی فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

العربیہ کی اطلاع کے مطابق ایران نواز حوثی باغیوں نے بدھ کے روزصوبہ مآرب میں واقع صحن الجن فوجی کیمپ اور عرب اتحاد کے ایک فوجی اڈے کو اس میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔جاں بحق فوجی افسر کا نام عبدالرقيب الصيادی بتایا گیا ہے۔

عسکری ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے دارالحکومت صنعاء سے70 کلومیٹر مشرق میں واقع علاقے جبل حیلان سے یمنی فوج کے کیمپ کی جانب دو میزائل داغے ہیں۔

Comments
Loading...