عامر اور فخر زمان سال 2017 کے بہترین کھلاڑی قرار

لاہور:  پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر اور بلے باز فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں سال 2017 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے، عامر اور فخر زمان کو ایوارڈ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر دیا گیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے محمد عامر اور فخر زمان کو ون ڈے میں سال 2017 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویب سائٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو یہ ایوارڈ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر دیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے، برق رفتار 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ محمد عامر نے بھارتی اوپنرز کو بروقت آؤٹ کر کے پاکستان کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ محمد عامر نے 16 رنز کے عوض 3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

 

View image on TwitterView image on Twitter

2017

ODI batting performance of the year: Fakhar Zaman’s 114 v India, Champions Trophy final, The Oval http://es.pn/2C9dwNa 

ODI bowling performance of the year: Mohammad Amir’s 3 for 16 v India, Champions Trophy final, The Oval http://es.pn/2C7Zb3O 

ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا کہ محمد عامر اور فخر زمان کے علاوہ اور بہت سے کھلاڑیوں نے سال 2017 میں بہترین کارکرگی دکھائی اور ان کے اعداد وشمار ان دونوں کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں تاہم محمد عامر اور فخر زمان کو ایوارڈ دینے کی وجہ وہ ماحول ہے جس میں ان دونوں کھلاڑیوں نے یہ شاندار کارکردگی دکھائی۔

 

محمد عامر نے کرک انفو کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...