سیکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آبپارہ میں سڑک کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آبپارہ میں سڑک کی بندش پر چیئرمین سی ڈی اے سے کل تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، سیکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بتایا جائے سڑک کس نے اور کیوں بند کی ہے۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں بھی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش کا نوٹس لیا تھا اور پولیس کو وی آئی پی موومنٹ کے دوران صرف 2 منٹ کے لیے سڑک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments
Loading...