آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپ کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ سے ملاقات میں چینی سفیرنے خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments
Loading...