آئندہ الیکشن ہمارا ہوگا، نتائج پہلے سے دے رہا ہوں: عمران خان کا دعویٰ

ملتان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا جس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔

ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جارہے ہیں، پوری محنت کریں گے اور قوم تیار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2018 کا الیکشن تحریک انصاف کا ہوگا اس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اسپتالوں، صاف پانی اور اچھی یونیورسٹی کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف نے پیسے بنانے کے لیے میٹروبس بنائی ہے، یہ اسی طرح ہے جیسے کسی مریض کو دوا کی ضرورت ہو اور آپ اسے موٹرسائیکل تھمادیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں، ان کے بھائی کو تو کیوں نکالا کردیا اب ان کی باری ہے، یہ لمبی اندھیرے رات 2018 کے الیکشن میں ختم ہوگی، 2018کے بعد تحریک انصاف عوام پر، تعلیم ، صحت اور پانی پر پیسا خرچ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے پراجیکٹس کے ذریعے پیسہ، کمیشن باہر لے جانا، اب دونوں بھائیوں کی پارٹنر شپ ختم ہوچکی، یہ بھی جائیں گے، ان کا بھائی زرداری بھی جائے گا اور دونوں اکٹھے جائیں گے۔

Comments
Loading...