
سونے کے قیمتوں میں اضافہ
فی اونس سونے کی قیمت7 ڈالر کے اضافے سے 1325 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7 ڈالر کے اضافے سے 1325 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور172 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار 650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 557 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت30 روپے کی کمی سے750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت25.72 روپے کی کمی سے 642.85 روپے ہوگئی ہے۔