کالا دھن سفید کرنے کےلیے ایمنسٹی سکیم تیار

راچی: () حکومت نے کالا دھن سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم تیار کرلی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ملک سے کرپشن اور منِی لانڈرنگ کی مد میں350 ارب ڈالر سے زائد پیسہ ملک سے باہر بھیجا جاچکا ہے۔ حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ایک اور ایمنسٹی سکیم تیار کی ہے، جس کے ذریعے بیرون ملک دولت یا اثاثے رکھنے والے پاکستانی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس سکیم کے تحت صرف 2 سے 5 فیصد ٹیکس ادا کر کے کالا دھن سفید کیا جاسکے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس 150 ارب ڈالر جبکہ کرپشن اور ہنڈی حوالے کے ذریعے سوئس بینکوں میں 200 ارب ڈالرکی خطیر رقم موجود ہے

Comments
Loading...