الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کو شہبازشریف کے نام پر رجسٹرڈ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شہبازشریف کے نام سے رجسٹرڈ کرلیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ بل کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو بطور پارٹی صدر کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مجلس شوریٰ نے میاں شہبازشریف کو پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا جس کی منظوری جنرل ورکرز اجلاس سے لی گئی۔

الیکشن کمیشن نے میاں شہبازشریف کے پارٹی کا صدر بننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ان کے نام سے رجسٹرڈ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا عکس: جہاں شہبازشریف کا نام مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر درج ہے

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ (ن) کے آگے شہبازشریف کا بطور صدر نام بھی درج کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ عدالتی فیصلے کے بعد (ن) لیگ نے میاں نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد مقرر کیا ہے۔

Comments
Loading...