افغان صدر کی وزیراعظم شاہد خاقان کو دورہ افغانستان کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے افغان صدر اشرف غنی سےملاقات کی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان کے دورے پر ہیں۔

افغان میڈیا کےمطابق ناصر جنجوعہ نے صدارتی آفس میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دونوں طرف کے وفود بھی شامل تھے۔

افغان صدر اور ناصر جنجوعہ کی ملاقات میں افغانستان میں امن عمل سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

افغان صدر کا ٹوئٹ

افغان صدر اشرف غنی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ناصرجنجوعہ سے ملاقات کی اطلاع دی۔

صدر اشرف غنی نے اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو دعوت دو ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کا اقدام ہے۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Today, I received Pakistani NSA at Dilkusha palace. As a follow up to process, I have extended an official invitation to Pakistani Prime Minister to visit . This is to initiate state to state comprehensive dialogue.

 مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کریں گے جب کہ وہ اپنے افغان ہم منصب اور افغان سیکیورٹی ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے بھی ملیں گے

Comments
Loading...