Official Web

آرمی چیف کی جانب سے ایوب نیشنل پارک میں ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح، میچ بھی دیکھا

راولپنڈی:  ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹیڈیم کا افتتاح کیا اور میچ بھی دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹ کے درمیان ہاکی میچ ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی میچ دیکھا اور ہاکی کی بحالی کے لیے کی اداروں کی جانب سے کوششوں کو سراہا۔ سٹیڈیم میں کھیلوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Comments
Loading...