Official Web

تاجروں کیلیے ٹرن اوور بنیادوں پر فکس ٹیکس اسکیم کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹرن اوور کی بنیاد پر تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم ،ودہولڈنگ ایجنٹ بنانے کی ٹرن اوور کی حد پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دکانداروں(ریٹیلرز)کے لئے بجلی کے بل پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی سالانہ حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کردی گئی۔ وزیراعظم نے یہ اعلان پیرکے روزوزیراعظم ہاؤس میں ملک بھر سے آنے والے تاجر تنظیموں کے ایک سو کے لگ بھگ نمائندوں سے خطاب کے دوران کیا۔

Comments
Loading...