Official Web

ڈیووس؛ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات

ڈیوس: ورلڈ اکنامک فور میں شریک وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں اطراف کے وفود بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری اور معید یوسف بھی موجود تھے۔

عمران خان دوست ہیں ان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ٹرمپ

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات اچھے ہیں عمران خان دوست ہیں ان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...