Official Web

آئی سی سی نے پاک، بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاہور میں 24 جنوری سے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کی تقرری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی  سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق سری لنکن کرکٹر رنجن مدوگالے کے سپرد کیے ہیں۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض پاکستان کےاحسن رضا اور شوزب رضا انجام دیں گے جب کہ احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments
Loading...