Official Web

2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

سلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، 2018 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی، 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا سکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا۔ امریکا کا سکور 2، برطانیہ، فرانس کا 4 اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی سکور 4 درجہ کم ہوگیا۔ جی 7 کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کرپشن روکنے کے لیے اپنی سفارشات بھی دی ہیں جس میں سیاست میں اثرورسوخ کو قابو کرنا، بجٹ اور عوامی سہولیات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنا، لابیز کو ریگولیٹ کرنا شامل ہیں۔ شہریوں کو با اختیار کرنا، سماجی کارکن، اور جرنلسٹ کو تحفظ دینا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سفارشات میں شامل ہے۔

Comments
Loading...