Official Web

فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے شہریت سے متعلق جعلی حلف نامے کے معاملے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں 3 فروری کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

فیصل واوڈا کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2018 کے انتخابات کے لیے اپنی شہریت کے حوالے سے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا اور اب وہ مسلسل جھوٹ، دباوٴ اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،اعلی عدلیہ اس سے قبل دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینیٹرز کو نا اہل کر چکی ہے، فیصل وواڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا میں خبر نشر ہوئی تھی کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں اپنی امریکی شہریت کے حوالے سے غلط حلف نامہ جمع کرایا تھا۔

Comments
Loading...