Official Web

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس: 

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا، اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں  ایک دروازے پر تعینات سیکیورٹی افسروں کی طرف بڑھ رہا تھا۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Comments
Loading...