Official Web

شتروگھن سنہا کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات

لاہور: 

بالی ووڈ اداکار وسیاستدان شتروگھن سنہا نے گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

اداکار شترو گھن سنہا اپنے قریبی دوست اسد احسن کے بیٹے احمد اسد کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کے شہر لاہور میں موجود تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، شتروگن سنہا

شتروگھن سنہا نے ٹوئٹر پر ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ملاقات کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے اس ملاقات کو خوشگوار قراردیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم نے ملاقات میں سماجی اورثقافتی موضوعات سمیت مختلف چیزوں پر بات کی لیکن سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ شتروگھن سنہاکی لاہور میں شادی میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں اور لوگوں نے ان کی پاکستان میں موجودگی پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔

احمد اسد کی شادی میں اداکارہ ریما خان نے بھی شرکت کی اور شتروگھن سنہا کے ساتھ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔

Comments
Loading...