Official Web

سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کی تیسری برسی

کراچی: 

سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے۔

فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں ’’رانی‘‘، ’’گڑیا‘‘،’’سراغ زندگی‘‘، ’’کاغذ کی ناؤ‘‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے۔

فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ فاروق ضمیر 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

Comments
Loading...