
نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات، نیب کیسز، عام انتخابات پر مشاورت
لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں ملاقات کی جس میں نیب کیسز، عام انتخابات اور اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطبق، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مریم نواز اور پرویز رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں نیب کیسز، آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بگڑتی طبعیت پر شریف خاندان کی لندن روانگی پر بھی مشاورت کی گئی۔