
پیپلزپارٹی کے سینئررہنما محمد ایاز سومرو انتقال کرگئے
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اوررکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومروانتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اوراین اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرونیویارک میں انتقال کرگئے۔ ایم این اے محمد ایازسومرو کافی عرصہ سے دل کے عارضے کے باعث این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج رہے جب کہ دو ہفتوں سے وہ نیویارک میں زیرعلاج تھے۔
ایازسومروپچھلے 40 سال سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے، وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اورڈسٹرکٹ بارکے صدررہے اورلا منسٹر سندھ بھی رہے