
سونے کی تولہ قیمت700روپے بڑھ کر57ہزار350روپے ہوگئی
کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1313 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب700 روپے اور600 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر57ہزار350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49 ہزار157 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 750 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کے اضافے سے642.85 روپے ہوگئی