پی ایس ایل کی فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی آج رات کراچی پہنچیں گے

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج رات دبئی سے کراچی پہنچے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، فاسٹ بولر محمد سمیع اور فہیم اشرف پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں جب کہ دیگر کھلاڑی آج رات کراچی پہنچیں گے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 606 کے ذریعے رات ساڑھے 12 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑی کراچی پہنچیں گے جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا جائے گا۔

پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، چاڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 25 مارچ کو  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔

Comments
Loading...