غیر ملکی لیگز کھلاڑیوں کیلیے فٹنس مسائل کا باعث بن رہی ہیں، نجم سیٹھی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ غیر ملکی لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل پیش آ رہے ہیں اس لیے لیگز میں شمولیت کے لیے پلیئرز مینجمنٹ پالیسی بنا رہے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھی ہے مگر کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو چھٹے ساتویں نمبر پر نہیں آنا چاہیے، آج سب نے دیکھا کہ سرفراز نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب ٹیم دورہ نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچے گی تو ایک روزہ میچ میں شکست کی وجوہات پر بات کریں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے پالیسی بنا رہے ہے کہ کتنی لیگز کھیلنی چاہئیں کیونکہ بہت زیادہ غیر ملکی لیگز کھیلنے سے فٹنس مسائل پیش آ رہے ہیں، ہمارے فاسٹ باؤلرز ان فٹ بھی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر سے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا مینجمنٹ پلان بنائیں اور ہر کھلاڑی کا مینجمنٹ پلان بنائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے، انکوائریز ہوتی رہتی ہیں اور ہونی بھی چاہئیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ شفاف کام ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایک آدھ فرنچائززکا مسئلہ تھا کہ ان کی پے منٹ نہیں آئی تھی، پلان ایک دو روز میں جاری کر دیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے امکانات اب بھی موجود ہیں، اس کے بعد سہہ ملکی سیریز فلوریڈا میں ہو گی، 2 ممالک کے ساتھ اس حوالے اسپانسر شپ کی بات چیت چل رہی ہے۔

Comments
Loading...